ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انجمن پی یو کا لج فا ر ویمن بھٹکل کی جا نب سے تعلقہ سطح پر ادبی و ثقا فتی مقا بلہ

انجمن پی یو کا لج فا ر ویمن بھٹکل کی جا نب سے تعلقہ سطح پر ادبی و ثقا فتی مقا بلہ

Wed, 01 Nov 2017 04:29:33    S.O. News Service

بھٹکل 31/اکتوبر (ایس او نیوز) انجمن بوائز کالج انجمن آباد بھٹکل میں  انجمن پی یو کالج فور ویمن کی جانب سے تعلقہ سطح پر ادبی و ثقافتی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں انجمن کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مقابلےمورخہ ۲۸ /اکتوبر  بروز سنیچر صبح سا ڑھے دس بجے حذیفہ ابنِ عبد الرزاق اری ہولے کی تلا وتِ قرآنی سے شروع ہوئے۔ نعت خوا نی کا شرف حسین قا ضیا ابنِ مولا نا عبد العظیم قا ضیا کو حا صل ہوا۔ جلسہ کی نظا مت کی ذمہ دا ری جنا ب  عبد الرحیم خان  ( انگریزی لکچرر) نے سنبھا لی۔ صدرِ جلسہ محترم جنا ب عبد الرحمٰن با طن صاحب، مہما نِ خصوصی ایچ۔ کے شیکھر پا(پرنسپل گورنمنٹ کالج ،ہلیال) ، اعزازی مہما ن جنا ب امرت رام رتھ ( پرنسپل جنتا ودیا لے کا لج ،شرالی ) اور دیگر ممبرانِ انجمن جنا ب اسمٰعیل صدیق اور جنا ب جا وید حسین ارما ر شہ نشیں پر جلوہ افروز تھے۔

مہما نِ خصوصی جنا ب شیکھر پا نے اپنے خطا ب میں طلبہ و طا لبات سے فرما یا کہ ہر انسا ن کے اندر ایک خوبی ہوتی ہے۔بس ضرورت ہوتی ہے کہ اس کو تلاش کرکے اس میں نکھار پیداکریں،محنت کو اپنا ئیں۔ انجمن کے با نیان نے بہت سا ری توقعات اور انتھک محنت اور خوا بوں سے اس ادارے کی تشکیل کی ہے،نئی نسل پر اس کا احترا م لا زم ہے۔ وہ قا بل بن کر ان خوا بوں کو تعبیر بخشیں۔

اعزازی مہمان جناب رام رتھ نے تما م طلبا و طا لبات کو اپنے ذرین خیا لات سے نوا زااور کہا کہ اللہ نے جس طرح صبح، دوپہر اور شا م بنا یا ہے ،اسی طرح انسا ن میں بچپن ،جوا نی اور بوڑھا پے کا دور رکھا ہے۔اس مثا ل کو پیش کرتے ہوئے یہ کہا کہ انسا ن کو ہر کا م وقت پر کرنا چا ہئے۔کیونکہ دنیا میں وقت سے زیا دہ قیمتی شئے اور کوئی نہیں۔مزید فرما یا کہ ہر انسا ن کے اندر ایک نہ ایک صلا حیت چھپی ہوتی ہے، انسا ن کو چا ہئے کہ وقت رہتے اس صلا حیت کو اجا گر کریں۔

صدرِجلسہ محترم عبدالرحمن با طنؔ صا حب نے بھی اپنے خطا ب میں وقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے فرما یا کہ وقت سب کچھ ہے،اگر کوئی وقت کا صحیح استعما ل کرتا ہے تو  یقیناً وہ کا میابی پا لیتا ہے۔آخر میں گنیش یا جی (انگریزی لکچرر) کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کی پہلی نشست کا اختتام ہوا۔ دوسری نشست میں خان سرنے نتا ئج کا اعلان کیا۔ محترمہ طا لعہ کریکا ل کے شکریہ کے ساتھ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

تعلقہ سطح پر انجمن پی یو سی کی انعا م یا فتہ طا لبات کے نام یہ ہیں۔ 
۱) عا ئشہ عبد الما جد صدیقہ سا ئنس سا لِ اول سا ئنس سمینا ر اول 
۲) فرخ محمد امین عجا ئب ’’ انگلش ڈبیٹ اول
۳) مبشرہ حبیب اللہ اسپو ’’ انگلش مضمون نویسی سوم 
۴) شجزہ منہا شا ذر وسیم ایس ۔ایم کا مرس سا لِ اول ڈرائنگ سوم
۵) فا طمہ فرخ عمر فا روق شیخ آرٹس سا لِ اول جا نپد گیت دوم
۶) بی بی مشفقہ عبد المطلب ڈنڈیا آرٹس سا لِ اول بھا ؤ گیت سوم
۷) رملہ محمد محسن صدیق سا ئنس سا لِ دوم سا ئنس سمینار اول
۸) نو حہ فر قت محمد ہا شم کو لا ’’ انگلش ڈبیٹ اول
۹) ضحی محمد قا سمجی کا مرس سا لِ دوم انگلش مضمون نویسی دوم


Share: